ابنا: نوری مالکی نے آج امریکہ کے دورے سے وطن واپسی پر کہا کہ اشرف چھاونی میں مجرم رہتے ہیں اور انہیں عراق میں رہنے کی اجازت نہیں ہے۔
عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراقی حکومت کے پاس ایسے ثبوت و شواہد ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ ایم کے او دہشتگرد گروہ نے صدام کی بعثی حکومت کے جرائم میں شرکت کی ہے یہانتک کہ دیالہ میں امریکیوں کےجرائم میں بھی شریک رہا ہے۔
یاد رہے ایم کےاو کو دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرنے کے باوجود امریکہ اس کی حمایت کرتا ہے۔
ادھر یورپی یونین میں خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ کیتھرین ایشٹن نے یورپی ملکوں سے اپیل کی ہے کہ عراق سے نکالے جانے کے بعد یورپی ممالک منافق دہشتگردوں کو بسانے میں تعاون کریں۔ عراق کی اشرف چھاونی میں ایم کے او کے تقریبا تین ہزار تین سو دہشتگرد موجود ہیں۔
اس دہشتگرد گروہ نے اسلامی انقلاب کے بعد سے بارہ ہزار ایرانی شہریوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا ہے۔
.....
/169